کراچی، ایک ہی گھر کے 7 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کا ردعمل آگیا

  • April 9, 2020, 3:54 pm
  • COVID-19
  • 206 Views

مجھے جس چیز کا ڈر تھا، افسوس کے ساتھ وہی ہو گیا ہے، ضلع سینٹرل کراچی کی کچی آبادی میں فیملی کا سربراہ باہر سے کورونا وائرس گھر لے کر گیا اور سب کو متاثر کر دیا ، مراد علی شاہ

کراچی کےایک ہی گھر میں 7 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بیان سامنے آ گیا ہے۔ بات کرتے ہوئے ا ن کا کہنا تھا کہ مجھے شروع سے ہی جس چیزکا ڈر تھا، آج وہی ہو گئی ہے۔ مجھے افسوس ہے اس بات کا کہ اتنے انتظامات کرنے کے بعد بھی ہمارے پاس ایک ہی گھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔
انہو ں نے بتایا ہے کہ کراچی کے علاقے ضلعی سینٹرل کراچی کی کچی آبادی میں فیملی کا سربراہ باہر گیا اور کورونا کو اپنے گھر لے آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے بعد بھی لوگ گھروں میں نہیں بیٹھ رہے، اسی وجہ سے ہمیں اس طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مراد وعلی شاہ کا کہنا تھا کہ متاثرہونے والے افراد میں ایک سال کا بیٹا اور 6 سال کی بیٹی بھی شامل ہے۔
لوگ حکومتی اقدامات پر عمل نہیں کر رہے جس کی وجہ سے ہمیں اس طرح کے سنگین نتائج دیکھنے کو مل رہے ہیں۔مراد علی شاہ نے کچی آبادیوں میں رہنےو الے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ راشن کی امداد ضرور لیں اور باہر نکلنے سے گریز کریں۔ یاد رہے کہ سندھ میں سب سے پہلے حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا تھا۔ سندھ میںلاک ڈاؤن میں سختی بھی کر دی گئی ہے لیکن ابھی بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
حکومت کی جانب سے ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ بھی کیا جا چکا ہے۔ پاکستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کے متا ثرہ افراد کی تعداد میںا ضافہ ہوتا جا رہا ہے، ابھی تک متاثرہ افراد کی تعداد 4437 ہو گئی ہے جبکہ 64 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں، حکومت کی جانب سے عوام سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور ایک دوسرے سے ملنے سے گریز کریں۔