کروناوائرس: حکومتِ بلوچستان نے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی

  • April 9, 2020, 4:02 pm
  • COVID-19
  • 290 Views

کوئٹہ: کرونا کے پیش نظر حکومت بلوچستان نے وزیراعلیٰ جام کمال کی سربراہی میں صوبائی کمیٹی قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی کمیٹی کی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سربراہی کریں گے۔ صوبائی کمیٹی حکومت کو کرونا وائرس سے متعلق امور میں تجاویز دے گی جس پر لائحہ عمل تیار کی جائے گا۔

حکومتی اور اپوزیشن اراکین اسمبلی کمیٹی میں شامل ہیں۔ کمیٹی سے متعلق جاری کردہ علامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر کمیٹی کے سیکریٹری ہوں گے۔

ادھر وزیراعظم عمران خان نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل سے ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں میں 12 ہزار فی کس رقم تققسیم ہوگی، احساس پروگرام کل سے شروع ہورہا ہے، اس میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں، ڈھائی ہفتوں میں کوئی خاندان محروم رہ گیا تو فنڈز سے رقم دیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایس ایم ایس کے ذریعے ساڑھے 3 کروڑ لوگوں نے رابطہ کیا ہے، میرٹ پر یہ پیسہ ملک میں 17 ہزار جگہوں پرسے دیا جائے گا۔ احساس پروگرام میں مزید بہتری کرنا پڑے گی تو وہ ہم کریں گے۔