کوہ چلتن سےاے ایس آئی کو شہید کرنے والا ملزم گرفتار

  • April 10, 2020, 11:48 am
  • Breaking News
  • 535 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بروری پولیس نے چلتن پہاڑ سےاے ایس آئی کو شہید کرنے والے ملزم ایگل اسکواڈ کے اہلکار کو گرفتار کر کے اسلحہ قبضے میں لے لیا پولیس کے مطابق بدھ کی شب ہزارہ ٹائون ایگل اسکواڈ کے اہلکار حیدر علی نے اس کی گرفتار ی کیلئے آنے والے بروری تھانے کے اے ایس آئی برات علی ولد علی دریا کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہو کر چلتن پہاڑ میں روپوش ہو گیا تھا جمعرات کی صبح بروری پولیس نے چلتن پہاڑ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم حیدر علی کو گرفتار کر کے پسٹل قبضے میں لے لی واضح رہے کہ ملز م کی بیوی نے اس کے خلاف قتل کرنے کی دھمکی کا مقدمہ درج کر ایا تھا ۔