وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کی وبا اور عوام کے دکھ میں روپڑے

  • April 14, 2020, 10:57 pm
  • National News
  • 2.33K Views

ویڈیو میں وزیراعظم عمران خان ہاتھ میں تسبیح پکڑے، افسرد بیٹھے ہوئے کچھ سوچ کر روپڑے، نجی ٹی وی نے ویڈیو جاری کردی



وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کی وبا اور عوام کے دکھ میں روپڑے، پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 342 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، آج ملک میں 3ہزار 157 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 342 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے جس کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5837 ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ 26فروری کو پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس رپورٹ ہوا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہ وائرس ملک بھر میں پھیل گیا۔
اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا،اب ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 5ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ ایسی صورتحال میں وزیراعظم کے لیے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں ۔ نجی ٹی وی چینل پبلک نیوز نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہاتھ میں تسبیح پکڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں اور رو رہے ہیں ،عمران خان سر پکڑ کر انتہائی افسردہ انداز میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
پبلک نیوز کے مطابق کورونا کی وبا اور عوام کا دکھ کے باعث وزیراعظم عمران خان رو پڑے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5837 تک پہنچ چکی ہے۔ جن میں پنجاب میں 2881، سندھ میں 1،518 ، خیبر پختونخوا میں 800 ، بلوچستان میں 231 ، گلگت بلتستان میں 233 ، اسلام آباد میں 131 ، اور آزاد جموں و کشمیر میں 43 مریض شامل ہیں۔ مہلک وائرس نے ملک میں 96 افراد کی جان لی ہے جبکہ 1،378 کورونا وائرس کے مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے لاک ڈاؤن کے میں رہنے کے باوجود کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ویڈیو میں وزیراعظم عمران خان ہاتھ میں تسبیح پکڑے، افسرد بیٹھے ہوئے کچھ سوچ کر روپڑے، نجی ٹی وی نے ویڈیو جاری کردی