کرونا کیخلاف فرنٹ لائن پرکام کرنیوالے ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکس کاتحفظ اولین ترجیح ہے ،جام کمال

  • April 15, 2020, 12:08 am
  • COVID-19
  • 157 Views

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت کورونا کی صورتحال اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کو آگاہ کیا گیا ہے کہ حکومتی کوششوں کے نتیجہ میں ڈاکٹروں اور ہسپتالوں کی ایک ماہ کی ضروریات کے مطابق پی پی ای کٹس، ماسک اور دیگر حفاظتی سامان دستیاب ہے جسے ایس او پی کے مطابق ڈاکٹروں اور ہسپتالوں کو تسلسل کے ساتھ فراہم کیا جاتا رہے گا، اجلاس میں ہسپتالوں کے گائنی وارڈز کے لئے بھی پی پی ای کٹس اور دیگر ضروری آلات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں تربت، ژوب، نصیرآباد اور خضدار میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لئے پی سی آر مشینیں فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ کوئٹہ میں مزید پی سی آر مشین فراہم کرکے ٹیسٹنگ کی استعداد کو بڑھانے کی منظوری دی گئی، اجلاس میں ایران سے برآمد کی جانے والی ایل پی جی ذخیرہ کرنے کی لئے گیس سٹوریج اسٹیشن کے قیام سے متعلق امور کا جائزہ بھی لیا گیا، اجلاس کو بتایا گیا کہ ایران سے ایل پی جی لانے والے ٹینکرز سے مقامی ٹینکروں میں گیس منتقل کی جاتی ہے جو کہ غیر محفوظ طریقہ ہے اور اس سے صارفین کومہنگی گیس ملتی ہے، گیس اسٹوریج اسٹیشن کے قیام سے گیس کی قیمت میں کمی ہوگی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت سے تفتان، دالبندین اور دیگر اضلاع میں ایل پی جی اسٹوریج اسٹیشن کے قیام کے لئے فوری رابطہ کیا جائے گا اور حکومت بلوچستان اس کی این او سی جاری کرے گی، اجلاس میں چمن اورتفتان میں پری فیب کنٹینرز پر مشتمل قرنطینہ سٹی کے منصوبے کا جائزہ بھی لیا گیا اور اس کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، وزیراعلی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور انہیں پی پی ای کٹس کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے، اجلاس میں ٹڈی دل کے تدارک کے لئے مختلف اضلاع میں جاری اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ اس کے لئے مزید فنڈز بھی مختص کئے جائیں گے، اجلاس میں ڈپٹی کمشنروں کو ضلعوں میں ٹڈی دل کے تدارک کے لئے اسپرے جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی، صوبائی وزرا زمرک خان اچکزئی،