ماہیگیروںکی خصوصی امداد کی جائے ،ثناء بلوچ

  • April 15, 2020, 12:10 am
  • COVID-19
  • 97 Views

ماہیگیروںکی خصوصی امداد کی جائے ،ثناء بلوچ
مکران ڈویژن کی 30لاکھ آبادی کا گزربسر ایران اور ماہی گیری پر ہے
کوئٹہ(پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان میں اگر چہ تمام شعبہ جات بدحالی کاشکار ہیںتاہم ماہی گیروں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے خصوصی امداد کی ضرورت ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے بلوچستان میں تمام شعبے انتہائی بدحالی کاشکار ہیں عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث صورتحال گھمبیر ہوگئی ہے مکران ڈویژن کی 30لاکھ آبادی کا گزربسر ایران اور ماہی گیری پر ہے ،ان کو اس بدحالی سے بچانے کیلئے خصوصی امداد کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں لوگ بھوک سے مررہے ہیں لوگوں کی امداد اور لاک ڈائون کیلئے مناسب اقدامات وحکمت عملی نظرنہیں آرہی انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں 95فیصد بجلی کے صارفین کو گھریلو اورزراعت کیلئے 6گھنٹے سے بھی کم بجلی کی سپلائی کی جاتی ہے ۔یہاں دکانیں بند ،روزگار اور زراعت ناپید ہیں ۔