ہرنائی کوئلہ کان میںٹھیلہ گرنے سے 2 مزدورجاںبحق

  • April 15, 2020, 12:24 am
  • Breaking News
  • 146 Views

ہرنائی کوئلہ کان میںٹھیلہ گرنے سے 2 مزدورجاںبحق
ہرنائی (ویب ڈیسک ) ہرنائی نصرت کول مائینز ایریا میں ایک کوئلہ کان میں کان سے کوئلہ نکالنے والے ٹھیلے کی رسی ٹوٹنے کے باعث بے قابو ہوکر کان کے اندر کام میں مصروف کانکنوں پر جاگری جس کے نتیجے میں دو کانکن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اطلاع ملنے پر نزدیکی کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں نے اپنی مددآپ کے تحت دونوں کانکنوں کی لاشیں کان سے نکال لیںجن کی شناخت اختر محمد اور مطیع اللہ کے نام سے ہوئی جاں بحق ہونے والے دونوں کانکنوںنے مذکورہ کوئلہ کان کو رائلٹی پر لیا ہوا تھا جوکہ کوئلہ کان کے پیٹی ٹھیکیدار بھی تھے اور کان میں کانکنی کاکام بھی کررہے تھے تعلق ہرنائی کے علاقہ طورشور سے بتایا گیا ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا جنہیں انکے آبائی علاقے کے قبرستانوں میں سپردخاک کردیا گیا