رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو نظر آ جائے گا، انشاء الله 25 اپریل کو پہلا روزہ ہو گا، فواد چوہدری

  • April 15, 2020, 10:20 pm
  • National News
  • 97 Views

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو نظر آ جائے گا، انشاء الله 25 اپریل کو پہلا روزہ ہو گا، وزارت مذہبی امور کی کمیٹی کے سربراہ اگر حکومتی احکامات کا مذاق اڑائیں گے تو باقیوں سے کیا توقع ۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ رمضان المبارک کا چاند 24 اپریل کو نظر آجائے گا، انشاء الله 25 اپریل کو پہلا روزہ ہو گا۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ارادہ تھا اس بار لوگوں کو اکٹھا کریں گے چاند دیکھنے کیلئے لیکن کورونا نے ہر اجتماع منسوخ کرا دیا، انشاء الله اگلے سال موقع ملا تو چاند رات کی تقریب کا انعقاد کریں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا منیب الرحمن ہمارے بزرگ ہیں، احترام کرتے ہیں، مفتی منیب الرحمن کو بڑا چاند نظر نہیں آتا، چھوٹا کورونا کہاں سے نظر آنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کی کمیٹی کے سربراہ اگر حکومتی احکامات کا مذاق اڑائیں گے تو باقیوں سے کیا توقع ۔