مستحکم امیون سسٹم کے باعث پاکستان کورونا وائرس کو شکست دینے لگا

  • April 15, 2020, 10:20 pm
  • COVID-19
  • 197 Views

ستحکم امیون سسٹم کے باعث پاکستان کورونا وائرس کو شکست دینے لگا ۔تفصیلات کے مطابق معروف پتھالوجسٹ ڈاکٹر جمال کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کو ہمارے خطے میں مستحکم امیون سسٹم کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی کورونا سے کئی زیادہ قوت رکھتے ہوئے اسے شکست دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں 6100 میں سے 1558 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
ماہرین نے اس کشیدہ صورتحال میں خوش خبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بہت جلد اس کو مکمل طور پر شکست دے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ملیریا زون میں رہنے اور بچپن میں حفاظتی ٹیکے لگانے سے پاکستانیوں کی قوت مدافعت بہتر ہوئی تھی جو کورونا کے خلاف جنگ میں مدد گار ثابت ہو رہی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے فیلڈ ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہمیں ڈاکٹروں کی محنت کا ثمر ملنا شرو ع ہو گیا ہے۔

آج ایکسپو سینٹر فیلڈ ہسپتال میں سے 24 افراد صحت یاب ہو کر گھر چلے گئے ہیں جبکہ میو ہسپتال سے 5 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔ پنجاب میں 43 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں اور 4500بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال بھی قائم کر دیئے گئے ہیں جبکہ 8نئی لیبز بنانے کا کام بھی آخری مراحل میں ہیں۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 113 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جبکہ دیگر 6100 سے زائد مریض قرنطینہ سنٹرز میں زیر علاج ہیں۔ تاہم پاکستان میں دیگر زیادہ متاثر ممالک کی نسبت کم اموات دیکھنے میں آ رہی پیں جس کی وجہ ماہرین مضبوط وقت مدافعت بتا رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کورونا وائرس کو بہت جلد شکست دے گا۔