قصور، شادی شدہ خاتون اور بچہ زیادتی کا نشانہ بن گئے

  • April 15, 2020, 10:30 pm
  • National News
  • 252 Views

قصور میں ایک ہی دن میں ایک شادی شدہ خاتون اور بچہ زیادتی کا نشانہ بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق چالیس سالہ خاتون شریف پلازہ میں کلینکل لیباٹریری میں اپنے ٹسیٹ کروانے آئی تو لیباٹریری ملازم عاشق نے اسے ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس تھانہ صدر مصروف کارروائی ہے جبکہ دوسری جانب مشتاق نامی شخص نے پولیس تھانہ بی ڈویژن میں درخواست جمع کروائی ہے کہ ملزم مسعود نے اس کے 15 سالہ بیٹے کے ساتھ بدفعلی کی ہے۔
اس وقت پاکستان کو دنیا بھر کی طرح مشکلات کا سامنا ہے۔ لوگوں میں ہر طرف کورونا وائرس کا خوف پھیلا ہوا ہے۔ ایسے میں امید کی جا رہی تھی کہ پاکستان میں زیادتی کے معاملات میں کمی آئے گی اور لوگوں میں اس حوالے سے شاید خوف بھی پیدا ہو گیا ہو گا۔
لیکن قصور میں ایک ہی دن میں زیادتی کے 2 واقعات نے سب کو حیران کر دیا ہے کہ کس طرح کوئی بھی شخص ان مشکل حالات می بھی ایسا کرنے کے بارے میں سوچ سکتا ہے۔

قصور میں زیادتی کے معاملات اس لئے بھی حیران کن ہوتے ہیں کیونکہ دو سال قبل یہاں پیش آنے والے ایک واقع نے پوری پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا تھا جس کے بعد امید کی جا رہی تھی کہ اب ایسے واقعات میں کمی آئے گی کیونکہ ننھی زینب کے قاقل کو سرعام پھانسی دے دی گئی تھی۔ لیکن اب قصور میں زیادتی کے مزید 2 واقعات سامنے آ گئے ہیں وہ بھی ایسے حالات میں جب لوگوں میں ہر طرف خوف پھیلا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چالیس سالہ خاتون شریف پلازہ میں کلینکل لیباٹریری میں اپنے ٹسیٹ کروانے آئی تو لیباٹریری ملازم عاشق نے اسے ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس تھانہ صدر مصروف کارروائی ہے جبکہ دوسری جانب مشتاق نامی شخص نے پولیس تھانہ بی ڈویژن میں درخواست جمع کروائی ہے کہ ملزم مسعود نے اس کے 15 سالہ بیٹے کے ساتھ بدفعلی کی ہے