حکومت کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئی ،ضیاء لانگو

  • April 16, 2020, 11:47 pm
  • National News
  • 74 Views

حکومت کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئی ،ضیاء لانگو
کرونا وائرس کی اس جنگ میں حکومتی اقدامات کسی سے پوشیدہ نہیں
کوئٹہ( ویب ڈیسک )صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ حکومت کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئی کرونا وائرس کی اس جنگ میں حکومتی اقدامات کسی سے پوشیدہ نہیں عوام نے حفاظتی تدابیر اختیار نہ کئے تو یہ وبا مزید پھیلے گی سی ٹی ڈی کے فنڈ میں اضافے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو آگاہ کر دیا گیا ہے جلد ہی یہ مسئلہ حل ہوجائے گا ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل آئی جی کے عہد ے پرگریڈ 21میں ترقی پانے والے عبدالرزاق چیمہ کو رینک لگانے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا اس موقع پرایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حافظ عبدالباسط، آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ، ایڈیشنل آئی جی جہانزیب خان جوگیزئی، ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بی سی نعیم اکرم بھروکا، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی سی مظہر شیخ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز احمد گوریا،ڈی آئی جی اسپیشل برانچ جاوید اڈھو، ڈی آئی جی کرائم برانچ وزیر خان ناصر، کمانڈنٹ اے ٹی ایف کرنل (ر) اسد فاروق، کمانڈنٹ پی ٹی سی محمد سلیم لہڑی، ایس ایس پی ٹریفک نذیر احمد کرد، ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ طارق ا لہی مستوئی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن اسدخان ناصر کے علاوہ دیگر سینئر پولیس آفیسران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ حکومت نے بلوچستان میں اس وبا کے آتے ہی فوری طور پر ایران سے آنے والے زائرین کے لئے تفتان میں قرنطینہ سینٹر بنایا جبکہ انہیں اپنے صوبوں میں بحفاظت پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی حکومتی بہتر اقدامات کے باعث ہی اس مہلک وائرس کو پھیلنے سے روکا انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون عوام کو اس وائرس سے بچانے کے لئے لگایا عوام نے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کہیں تو یہ وبا مزید پھیل سکتی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت بہتر انداز میں اپنے فرائض انجام دے رہی ہے کسی کی بھی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی اس مشکل وقت میں ہونا تو یہ چاہیے کہ سب مل کر کرونا وائر س کے تدارک کے لئے اپنا کرادار ادا کر یں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی کے فنڈ میں اضافے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال سے بات کی گئی ہیں انہوں نے یقین دیانی کرائی کہ جلد ہی اضافہ کر دیا جائے گا۔تاکہ سی ٹی ڈی کو درپیش مشکلات ختم ہو سکیں۔ (ش ر)