نواب رئیسانی کامستونگ میںکرونا کیسز سامنے آنے پر اظہارتشویش

  • April 16, 2020, 11:54 pm
  • National News
  • 324 Views

نواب رئیسانی کامستونگ میںکرونا کیسز سامنے آنے پر اظہارتشویش
مستونگ(ویب ڈیسک)سابق وزیراعلی بلوچستان و چیف آف سراوان و ایم پی اے نواب محمداسلم خان رئیسانی کا مستونگ کا اچانک دورہ کیا اس موقع پرشاہی باغ کمپلیکس مستونگ میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سردار امیر محمد گچکی، اسسٹنٹ کمشنریاسراقبال بلوچ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹرساجدہ پروین مینگل،وائی ڈے اے کے صدر ڈاکٹر غلام سروربنگلزئی میرسکندرخان ملازئی ودیگر نے شرکت کی۔ڈی ایچ او نے نواب رئیسانی کو تفصیلی بریفنگ دی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔نواب رئیسانی نے مستونگ میں کوروناوائرس کے مثبت کیس سامنے آنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر سیکرٹری داخلہ اور ڈائریکٹر پی ڈی ایم بلوچستان سے رابطہ کیااور انہیں کہاکہ مستونگ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ٹیسٹ کٹس،بیڈز،سی بی سی مشین اورضروری سامان ایمرجنسی بنیادوں پر فراہم کیاجائے۔جبکہ اس موقع پر انھوں شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں آئیسولیشن وارڈ کا معائنہ بھی کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر داد محمد خواجہ خیل نے انہیں کورووائرس کے حوالے سے اقدامات اور مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔اور ہسپتال کے آر ایم او ڈاکٹر خلیل ترین کا کوروناوائرس کیس مثبت آنے پر بتایا کہ ہسپتال کے چار اہلکاروں کے نمونے ٹیسٹ کیلئے کوئٹہ بجھوائے ہیں جبکہ انھوں نے مزید دو سو کٹس فراہم کرنے کیلئے کہاکہ ہسپتال کے ملازمین کے نمونے ٹیسٹ کیلئے بجوائے جائیگے نواب محمداسلم خان رئیسانی نے ڈی ایچ او کو ہدایت کی کہ ہسپتال کو فوری طور پر دو سو ٹیسٹ کیٹس فراہم کریں۔انھوں نے کہاکہ اس ہنگامی صورتحال کو دیکھتے ہوئے دو ہسپتال عوام کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے آپس میں مربوط کوارڈینیشن قائم رکھیں اور مشکل کی اس گھڑی میں مستونگ کے یہ دونوں بڑے ہسپتال ڈی ایچ کیوہسپتال اور نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال باہمی رابطے میں رہ کرمشترکہ طور پر عوام کو ہر ممکن صحت کے سہولیات فراہم کریں۔تاکہ ہم آزمائش کی گھڑی میں اس وبائی مرض سے نمٹ سکیں ،انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ اور متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے مزید سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائی جائی جائے گی۔انھوں نے کہاکہ میری ہر ممکن کوشش ہے کہ مستونگ میں صحت کی سہولیات اور بلخصوص کورونا وائرس کے تمام طبی آلات مقامی ہسپتالوں میں دستیاب ہوں۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ کوروناوائرس کا پھیلائو کو روکنے کیلئے آپس میں سوشل ڈسٹینس قائم کرتے ہوئے حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔