ہر شہری کے لیے فیس ماسک پہننا لازمی قرار

  • April 17, 2020, 11:41 pm
  • National News
  • 122 Views

کراچی: کاروباری، صنعتی اور عوامی سرگرمیوں کے لیے کمشنر کے جاری کردہ حکم نامے میں ہر شہری پر گھر سے نکلتے ہوئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر سے متعلق حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں ملازمت،کام کی جگہ، کاروباری اور صنعتی مقام پر داخلے سے قبل ملازمین کے طبی معائنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کھانسی، بخار، نزلہ زکام کی شکایت ہونے کی صورت میں ملازمین کا کاروبار اور کار گاہوں میں داخلہ ممنوع ہوگا۔ عملے کے کسی بھی فرد میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری اسپتال منتقل کیا جائے گا۔


کمشنر کراچی کے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ گھر سےباہر نکلنے والےافراد پر فیس ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔ واضح رہے کہ جمعے کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سے 77 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 48 گھنٹوں میں کراچی کے مختلف علاقوں سے 147 کورونا کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ کراچی کے 6 اضلاع میں کوروناوبا سے زیادہ متاثر ہونے والے 30 سے زائد علاقے ہاٹ اسپاٹ قرار دیے گئے ہیں