کورونا وائرس کھانے پینے کی اشیاء کے ذریعے بھی منتقل ہو سکتا ہے: ماہرین نے خبردار کردیا

  • April 20, 2020, 12:12 am
  • COVID-19
  • 237 Views

کورونا وائرس کھانے پینے کی اشیاء کے ذریعے بھی منتقل ہو سکتا ہے، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کھانے پینے کی اشیاء اور ان کی پیکنگ کے ذریعے بھی انسانوں میں منتقل ہو سکتا ہے اس لیے پیکنگ کھولتے اور کھانا بناتے خاص احتیاط برتیں۔ ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ بار بار ہاتھ دھونا یقینی بنائیں اور کھانا اچھی طرح پکا کر کھائیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اچھی طرح کھانے کو پکانے سے اس میں اگر وائرس ہو تو وہ ختم ہو جاتا ہے۔پیکنگ کھولتے ہوئے بھی احتیاط برتیں اور اس کے بعد اچھی طرح ہاتھ دھو کر چیزوں کو ہاتھ لگائیں۔ واضح رہے کہ چینی شہر ووہاں سے شروع ہونے والا کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل چکا ہے۔ پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16مریض جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 514نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7993 تک پہنچ گئی ہے، کورونا وائرس ایکٹو کیسز کی تعداد بھی 5966 تک ہے جبکہ مجموعی طور پر 159افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اب تک کل 98522 ٹیسٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7847 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7993 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا وائرس ایکٹو کیسز کی تعداد بھی 5966 تک ہے۔
پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 3649 تک پہنچ گئی، سینٹر سندھ میں 2355 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے،خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 1137 اور اسلام آباد میں 171 ہوگئی ہے۔ بلوچستان میں 376 گلگت بلتستان میں 257 کیسز رپورٹ ہوئے،آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 48 ہوگئی۔ مجموعی طور پر 37 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 63 فیصد مقامی طور پر پھیلے ہیں۔ مُلک بھر میں اب تک 1868 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔ کورونا وائرس سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 159 تک پہنچ گئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 16 نئی اموات سامنے آئی ہیں۔