لیبارٹری نے 60 سالہ شخص کو حاملہ قرار دےدیا

  • April 20, 2020, 7:43 pm
  • National News
  • 291 Views

لیبارٹری نے 60 سالہ شخص کو حاملہ قرار دےدیا ۔ تفصیلات کے مطابق کہ پاکستان میں طب کے شعبہ کو بہت زیادہ مضبوط نہیں سمجھا جا تا ، اس سے بڑھ کر کئی بار لیبارٹریز کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان اُٹھائے جا چکے ہیں ۔ تاہم اس بار ایک لیبارٹری نے کمال کرتے ہوئے 60 سالہ شخص کو حاملہ قرار دےدیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ منفرد واقعہ خانیوال شہر میں پیش آیا ہے ۔
نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق 60 سالہ اللہ دتہ کے پشاب ٹیسٹ کئے گئے۔ تاہم یہ ٹیسٹ اللہ دتہ کو اس وقت مہنگی پڑ گئے جب انہیں بتایا گیا کہ وہ حاملہ ہوچکے ہیں۔ اللہ دتہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے مشورے پر ٹیسٹ کرائے تاکہ اپنا علاج جاری رکھ سکوں ، تاہم نجی زون کلینیکل لیبارٹری نے تمام تر صورتحال کو بدل کر رکھ دیا ہے، معاملہ جب ضلعی انتظامیہ کے پاس پہنچا تو ہیلتھ گیئر کمشن کی جانب سے لیبارٹری کوغلط رپورٹ دینے پر سیل کردیا گیا۔
انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ لیب حکومتی اجازت کے بغیر کام کررہی تھی اوریہاں پر کوئی ڈاکٹر بھی موجود نہ تھا ۔
رپورٹ سوشل میڈیا پر آتے ہی صارفین کی جانب سے نجی لیبارٹریز کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔ صارفین کا کہنا تھاکہ پاکستان میں لیبارٹریز کی کارکردگی کی جانچ کے عمل کو بہتر بنایا جا نا چاہیے، کسی بھی غیر معیاری لیبارٹری کو کام کرنے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے۔ کچھ صارفین کی جانب سے مرد کو حاملہ قرار دیئے جانے پر غم و غصے کا بھی اظہار کیا گیا اور حکومت پرتنقید کرتے نظر آئے ان کاکہنا تھا کہ حکومت لیبارٹریز کو بھی سنبھالنے میں ناکام ہے، غلط ٹیسٹ رپورٹس سے مریضوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے