وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا مریضوں کا عمر کے لحاظ سے ڈیٹا جاری کردیا

  • April 20, 2020, 7:45 pm
  • COVID-19
  • 184 Views

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عمر کے لحاظ سے مریضوں کا ڈیٹا جاری کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں 10سال سے کم عمر کے مریضوں سے لے کر100 سال کی عمر کے مریض بھی کورونا سے متاثر ہیں،ان میں75 فیصد مرد اور25 فیصد خواتین شامل ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ گھروں میں رہ کر خود کو اور دوسروں کو محفوظ بنائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق عوام کو پیغام دیا کہ آج کل 227 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ 227 نئے کیسز میں 65 کراچی جنوبی، 31 وسطی، 28 شرقی، 23 کورنگی، 5غربی کے ہیں۔ خیرپورمیں 35، جیکب آباد اور ٹنڈو محمد خان میں آٹھ آٹھ، حیدرآباد میں7 کیسز ہیں۔ شہید بینظیرآباد میں 6، کشمور میں4، میرپورخاص، لاڑکانہ میں دو، دو، بدین میں1 کیس سامنے آیا۔
آج 10 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے۔ سندھ بھر میں صحتیاب مریضوں کی تعداد 635 ہے۔ سندھ میں کورونا کے 5 مریض زندگی کی بازی ہارگئے۔ سندھ میں کورونا سے کل اموات 61 یعنی 2.2 فیصد ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے 4955 لوگ تھے۔ 4793 کے ٹیسٹ کے نتائج میں 658 مثبت آئے ہیں۔ تبلیغی جماعت کے لوگوں کے ابھی 162 ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں 10سال سے کم عمر کے مریضوں کی تعداد 115 ہے۔
11 تا 20 سال کے مریضوں کی تعداد 201 ہے۔21 تا 30 سال کے مریضوں کی تعداد 553 ہے۔31 تا 40 سال کے مریضوں کی تعداد 484 ہے۔ 41 تا 50 سال کے مریضوں کی تعداد 340 ہے۔ 51 تا 60 سال کے مریضوں کی تعداد 374 ہے۔61 تا 70 سال کے مریضوں کی تعداد 274 ہے۔ 71 تا 80 سال کے مریضوں کی تعداد 80 ہے۔ 81 تا 90 سال کے مریضوں کی تعداد 9 ہے۔ سندھ میں ایک مریض 91 تا 100 سال کی عمر کا بھی ہے۔ سندھ میں کل 2764 مریضوں میں مرد 75 فیصد ہیں۔
جبکہ عورت مریضوں کی تعداد 699 ہے جو کل مریضوں کی تعداد کا 25 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کچھ صنعتی ادارے کھل گئے ہیں۔ کھلنے والے صنعتی ادارے احتیاطی تدابیراپنائیں، سرکاری ادارے نگرانی کرتے رہیں گے۔ اللہ پاک نے قرآن شریف میں فرمایا ’’جس نےایک زندگی بچائی اس نے پوری انسانیت کو بچایا‘‘۔ سب سے التجا ہے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ اپنی اور دوسروں کی زندگیاں محفوظ بنائیں۔