ظالم باپ نے بیوی سے بدلہ لینے کیلئے دو سالہ ننھے بیٹے کو قتل کر کے لاش لٹکا دی

  • April 20, 2020, 7:46 pm
  • National News
  • 175 Views

باپ نے بیوی سے بدلہ لینے کے لئے اپنے 2سالہ بیٹے کو پھانسی دے دی . پولیس کے مطابق ملزم لیاقت حسین نے اپنی دو سالہ بیٹے شعبان کو اپنی اہلیہ اور سسرال سے بدلہ لینے کیلئے پھندا لگا دیا ۔ یہ خوفناک واقعہ رفیق آباد ، رحیم یار خان میں پیش آیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ، اور دو سالہ بچے کی نعش پوسٹمارٹم اور مزید تفتیش کے لئے ہسپتال منتقل کردی ہے۔
پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ معلوم ہوا کہ دو سالہ بچے کو پھانسی دے دی گئی ہے ، اہلکار جب موقع پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ بچے کے والد کو بھی رسی سے باندھ دیا گیا تھا ۔ پولیس نے تفتیش شروع کی تو معلوم ہوا کہ بیوی سے جھگڑا ہوا تھا جس کے باعث دونوں ایک دوسرے سے ناراض تھے۔
ملزم لیاقت حسین جو دو سالہ بچے کا باپ تھا کے جھگڑنے پر اس کا سسر بیٹی کو اپنے گھر لے گیا ، ملزم لیاقت حسین نے غصے اور بیگم، سسر سے بدلہ لینے کیلئے پھانسی دے دی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کو چند گھنٹوں میں حل کر دیا گیا اور قاتل باپ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ واقعے کا فرانزک ہو چکا ہے جبکہ پوسٹمارٹم ہو رہا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل منڈی بہاولدین میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں باپ نے تیسری شادی میں رکاوٹ بننے پر اپنی ہی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا بیٹی کو قتل کرنے کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔
بیس سالہ مقتولہ کا نام عائشہ غلام ہے۔عائشہ کی لاش جنڈ بوسال کے قریب سڑک کنارے سے ملی تھی۔پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔جبکہ تفتیش کرنے پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم غلام علی کی پہلی بیوی کا انتقال ہو چکا ہے اور دوسری کو وہ خود ہی طلاق دے چکا ہے۔پولیس نے مقتولہ کے چچا کی درخواست پر باپ اور نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ گوجرہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔