مقامی سطح پرکورونا وائرس کا پھیلاؤ 65 فیصد ہوگیا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

  • April 20, 2020, 8:25 pm
  • COVID-19
  • 194 Views

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاں بحق 82 فیصد افراد کی عمر 50 سال سے زیاد ہ ہے، اسی طرح 83 فیصد لوگوں کو پہلے ہی کوئی نہ کوئی بیماری تھی، مقامی سطح پر وائرس کا پھیلاؤ 65 فیصد ہوگیا ہے، آج 425 نئے کیسزاور 17اموات رپورٹ ہوئیں۔انہوں نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ کورونا کے باعث ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند ہوگئی ہیں۔
جس سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں، اس کیلئے ٹیلی میڈیسن اور فیور کلینک کی سہولیات شروع کی ہیں۔کورونا وائرس جلد یا بدیر زوال پذیر ہوجائے گا ، لیکن ہم نے مستقبل کیلئے پاکستان میں ہیلتھ کیئرسسٹم بنانا ہے۔میں نے پہلے ذکر کیا تھا کہ ہم ایک یارانے وطن کے نام سے ایک پروگرام لانچ کیا ہے کہ بیرون ملک مقیم ڈاکٹرز اگر پاکستان کی خدمت کرنا چاہتے تو وہ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں کورونا سے 24لاکھ لوگ متاثر ہیں، ایک لاکھ 65ہزار سے زیادہ اموات اور 6 لاکھ 33ہزار مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں، عالمی سطح صحت یابی کی شرح 1.26فیصد ہے۔پاکستان میں ایک لاکھ 4 ہزار 302 ٹیسٹ کرچکے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹے میں 425 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان کل کیسز کی تعداد8 ہزار 418 ہوگئی ہے۔ سب سے زیادہ سندھ میں 182، کے پی 98، پنجاب 72، بلوچستان56، گلگت 6 اور ایک آزاد جموں کشمیر میں ہے۔
اس میں ایک اہم چیز یہ ہے کہ پاکستان میں اب زیادہ لوگ مقامی سطح پر رپورٹ ہو رہے ہیں، یعنی اب مقامی سطح پر وائرس پھیل رہا ہے، 65 فیصد مریضوں کو مقامی طور پر انفیکشن لگی ہے۔ ہمارے پاس کل اموات 176ہیں ، ان میں17مزید اموات شامل ہوئی ہیں۔فوت ہونے والوں میں74 فیصد مردہیں، 82 فیصد افراد کی عمر 50سال سے زیاد ہ ہے۔ اسی طرح 83فیصد لوگوں کو پہلے ہی کوئی نہ کوئی بیماری تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ ڈیٹا ہماری مدد کرتا ہے کہ زیادہ بزرگوں کو مساجد میں نہیں جانا چاہیے۔