باب دوستی سے افغان میںپھنسے 14 پاکستانیوںکی چمن آمد،قرنطینہ منتقل

  • April 21, 2020, 12:16 am
  • COVID-19
  • 152 Views

باب دوستی سے افغان میںپھنسے 14 پاکستانیوںکی چمن آمد،قرنطینہ منتقل
دوماہ سے افغانستان میںپھنسے ڈرائیورز 14 یوم قرنطینہ سینٹر میںرہ کرکلیرنگ کے بعد گھرجاسکیںگے
چمن(ویب ڈیسک)پاک افغان بارڈر باب دوستی سے پاکستانی ڈرائیورز کی افغانستان سے وطن واپسی کا سلسلہ شروع،پاکستان ڈرائیورز کو قرنطینہ سینٹر میں 14روز گزارنے کے بعد گھر جانے کی اجازت دی جائے گی،کورونا وائرس کے پیش نظر 2مارچ کو پاک افغان سرحد کی بندش سے سینکڑوں پاکستانی ڈروائیورز افغانستان میں پھنس گئے تھے وفاقی حکومت کے فیصلے پر عمل درامد کرتے ہوئے بارڈر حکام نے پاکستان سے افغانستان جانے والے پاکستانی ڈرائیورز کو رمضان سے پہلے ملک میں واپسی کا اعلان کیا تھا جس کے باعث چمن پاک افغان سرحد افغانستان میں پھنسے پاکستانی ڈرائیورز کیلئے کھول دیا گیا پہلے مرحلے میں 25پاکستانی ڈرائیورز کو وطن واپسی کی اجازت دے دی گئی جن کو پاک افغان سرحد پر باب دوستی کے مقام پر کچھ دیر قیام کے بعد پاک افغان بارڈر کے قریب قائم شدہ قرنطینہ سینٹر منتقل کردیاگیاجہاں پر ان ڈرائیورز کو 14دن کورنٹائن اور ٹیسٹ کلیرنگ کے بعد ہی گھر جانے کی اجازت دی جائے گی سینٹر میں تمام تر آنے والے ڈرائیورز کے ٹمپریچر چیک کیا گیا سرحد پر قائم سینٹر میں 9سو کے قریب خیمے لگائے گئے سرحد پر انے والے ہر فرد کو پہلے قرنطینہ میں 14 روز کیلئے رکھا جائے گا جبکہ قرنطینہ سینٹر میں موجود سٹاف کے مطابق ان ڈرائیورز میں سے کسی کے بھی ٹیسٹ فازیٹو آنے پر مریض کو آئسولیشن وارڈ منعقل کر دیا جائے تمام ڈرائیورز کو ایف سی کے جوانوں نے قرنطینہ سینٹر منعقل کیا۔