27 کروڑ فیس بک صارفین کی پروفائلز صرف 540 ڈالر میں فروخت

  • April 23, 2020, 11:03 pm
  • Science & Technology News
  • 150 Views

سائبر سیکیورٹی پر کام کرنے والی ایک امریکی ریسرچ فرم" سیبل" نے انکشاف کیا ہے کہ تقریباً 27 کروڑ فیس بک صارفین کی پروفائلز ہیک کرکے ایک ڈارک ویب پر صرف 540 ڈالر میں فروخت کی گئی ہیں۔

سیبل نے ہی گزشتہ دنوں یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ آن لائن کانفرنسنگ کی ایپ "زوم" کے پانچ لاکھ صارفین کی معلومات بھی ڈارک ویپ پر فروخت کی گئیں۔

فابز میگزین کے مطابق تھریٹ ایکٹر نامی ٹیم نے اپنے بلاگ میں انکشاف کیا ہے کہ تقریبا 26 کروڑ 70 لاکھ فیس بک صارفین کی پروفائلز صرف 540 ڈالر میں ڈارک ویب پر فروخت کر دی گئیں۔

بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ خوش قسمتی فروخت ہونے والی معلومات میں صارفین کے پاس ورڈز شامل نہیں ہے تاہم لوگوں کے ای میل ایڈریس، نام، فیس بک آئی ڈی، تاریخ پیدائش اور فون نمبرشامل ہیں جن کے ذریعے میسج اور ای امیل کرکے لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے اور اگر صارفین کی تھوڑی سی تعداد بھی کسی فیک فیس بک لنک پر کلک کرکے لاگ ان کرے گی تو ان کی دیگر انتہائی اہم معلومات بھی چرائی جا سکتی ہے۔


سیبل کے ریسرچرز نے ڈاک ویب سے صارفین کی معلومات خرید کر اس کے درست ہونے کی تصدیق بھی کی ہے ۔

گزشتہ سال بھی فیس بک کے امریکی صارفین کی معلومات بھی اسی طرح ڈارک ویب پر فروخت کی گئی تھیں۔

یاد رہے کہ کیمبرج اینالیٹکااسکینڈل کی وجہ سے فیس بک کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی تھی اور وہ اس وقت اسے بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہے