ایران سے ڈی پورٹ ہونے والے 85 پاکستانیوں کو تفتان قرنطینہ منتقل کردیا

  • April 23, 2020, 11:21 pm
  • COVID-19
  • 106 Views

ایران سے ڈی پورٹ ہونے والے 85 پاکستانیوں کو تفتان قرنطینہ منتقل کردیا
پاکستان سے غیر قانونی ایران کے راستے یورپی ممالک روز گار کی تلاش میں انسانی کاروبار ختم نہ ہو سکا
دالبندین( ہمارا کوئٹہ ویب ڈیسک) پاکستانی سرحدی حکام کے مطابق ایران سے ڈی پورٹ ہونے والے 85 پاکستانیوں کو تفتان قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ڈی پورٹ ہونے والے پاکستاتی غیر قانونی طور پاکستان سے مکران والے راستوں سے ایران میں داخل ہوے تھے جن کو ایرانی حکام نے گرفتار کرکے تفتان سرحدی حکام کے حوالے کردیا ہے تفتان انتظامیہ نے ان کو باقائدہ طور پر قرنظینہ منتقل کردیا ہے جہاں پر ان کی اسکریننگ ہوگی اور ان کو چودہ روز تک قرنطینہ میں ہی رکھا جاے گا ذرائع کے مطابق پاکستان سے غیر قانونی ایران کے راستے یورپی ممالک روز گار کی تلاش میں انسانی کاروبار ختم نہ ہو سکا ہے زیادہ تر صوبہ پنجاب سے انسانی سمگلر اور ایجنٹ سادہ لوح لوگوں کو جھانسہ دے کر بھاری رقوم لے کر یورپی ممالک بھیجنے کا خواب دکھاتے ہیں اور پھران کو دشوار گزار اور خفیہ راستو ں سے لے جاکر سرحدی علاقوں میں بے یار و مدد گار چھوڑ دیا جاتا ہے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ انسانی سمگلنگ کا یہ مذموم کاروبار کءعرصوں سے جاری و ساری ہے اندرون ملک اور زیادہ تر وبہ پنجاب سے ایجنٹ اور انسانی سمگلر سادہ لوح لوگوں کو روز گار دلانے کے ل? یورپی ممالک پہنجانے کا جھانسہ دے کر ان سے بھاری رقوم لیتے ہیں اور پھر ان کو ایران سرحدی علاقوں میں جھوڑ دیتے ہیں اور پھر ان کو ایرانی فورسز گرفتار کر کے ڈی پورٹ کر کے تفتان سرحدی حکام کے حواشے کردیتے ہیں بعد میں ان سے ایف آءاے کی ٹیم تفتیش بھی کرتی ہے