روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

  • April 23, 2020, 11:32 pm
  • Business News
  • 126 Views

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
انٹربینک میں ڈالر 38 پیسے سستا ہوکر 159.98 روپے ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 159.50 روپے برقرار
کراچی (ویب ڈیسک) ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری، جمعرات کو بھی انٹربینک میں ڈالر 38 پیسے سستا ہوکر 159.98 روپے ہوگیا۔اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 159.50 روپے برقرار ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 77 پیسے سستا ہوکر 160روپے 36 پیسےکاہوگیا تھا، ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت تقریباً 7 روپے کم ہوئی ہے۔