وفاقی حکومت کا لاک ڈاؤن میں مزید15 روز توسیع کا فیصلہ

  • April 24, 2020, 7:15 pm
  • Breaking News
  • 219 Views

وفاقی حکومت کا لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتوں تک توسیع کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق ملک میں مزید 2ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جی کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک میں نافذ لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتے کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔ تاہم صوبائی حکومتوں کو لاک ڈاؤن کرنے یا نہ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کے مطابق صوبائی حکومتیں لاک ڈاؤن کا فیصلہ خود کرنے کا اختیار رکھتی ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی کے ساتھ مل کر ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم پورے پاکستان میں شروع کریں گے، تعمیراتی شعبے کھل رہے ہیں، اب جن علاقوں میں کورونا ہوگا، صرف وہاں لاک ڈاؤ ن کیا جائیگا باقی جگہوں پر کاروبار چلتا رہےگا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا پوری دنیا کے لیے ایک بڑا امتحان ہے ،ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک میں کورونا کے مسائل مختلف ہیں،بیرون ملک پاکستانیوں سے ترسیل زر رک گئی ہیں ،آئی ایم ایف کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف دیا گیا ہے۔اللہ نے مشکلات میں راستے نکالنے کی صلاحیت انسان میں رکھی ہے ۔ وزیراعظم نے سوشل میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا پاکستان سمیت دنیا بھر کیلئے امتحان ہے۔
کورونا وبائی بیماری ہے، کچھ نہیں کہہ سکتے کہ کورونا کب تک رہے گا۔ قوم بن کر اس امتحان میں نبرد آزما ہونا پڑے گا۔ بھارت، بنگلا دیش اور افریقہ جیسے ممالک مشکل سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے ملک میں بیروزگاری بڑھی، ہمیں لاک ڈاون کے ساتھ کاروبار بند نہیں کرنے چاہیے تھے۔