اگلے 15 دن نہایت اہم ہیں،بھرپور احتیاط کریں، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • April 24, 2020, 7:57 pm
  • COVID-19
  • 122 Views

اگلے 15 دن نہایت اہم ہیں،بھرپور احتیاط کریں۔ میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے تمام دستیاب وسائل اس وبا سے نمٹنے کیلیے استعمال ہو رہے ہیں، وسائل اور کوششوں کویونین کونسل سطح تک لے کر جانا ہے ،پلاننگ کرلی ہے۔ ۔مزید امدادی کارروائیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وسائل اور کوششوں کویونین کونسل سطح تک لے کر جانا ہے ،پلاننگ کرلی ہے۔
اس کے علاوہ مزید تافتان ،طورخم ،چمن میں قرنطینہ اور آئسولیشن سہولتیں قائم کر دی ہیں۔ میڈیا بریفنگ کرتے ہوئے میجز جنرل بابرافتخار نے رمضان کے موقع پر بات کرتے ہوئے دعا کی ، ان کا کہنا تھا کہ دعا ہے رمضان کی برکت سےپاکستان اور دنیا کو کورونا سے نجات ملے۔
عام عوام کے نام پیغا م جاری کرتے ہوئے میجر جنرل بابرافتخار کا کہنا تھا کہ آنے والے دو ہفتے ہمارے لئے بہت اہم ہیں، عوام احتیاط کرے۔

بھارت کی ایل اوسی پر اشتعال انگیزی کے بارے میں بات کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ بھارت نے 850 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ بھارت ابھی تک 456 مرتبہ اشتعال انگیزی کر چکا ہے۔بھارتی فوج نہتی عوام کو نشانہ بناتی ہے۔ بھارت نے جان بوجھ کر ایل او سی پر آبادیوں کو نشانہ بنایا اوربھارت نے سیزفائر خلاف ورزیوں میں بھاری آرٹلری کا استعمال کیا۔
بھاری فوجی قیادت کے بارے میں بات کرتے ہوئے میجر جنرل بابرافتخار کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجی قیادت کے حالیہ بیان اندرونی ناکامیوں پر مایوسی ظاہر کرتے ہیں، بھارت نے عالمی قوانین پامال کرکے ثابت کیاکہ بھارت ہندوتوا، دہشتگردی کو فروغ دے رہاہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی کشمیر میں لگائی گئی آگ اس وقت پورے بھارت میں پھیل چکی ہے جس کے بعد آر ایس ایس کے انتہا پسندوں نے تمام عالمی قوانین کو پامال کر دیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہناتھا کہ بھار ت نے مقبوضہ کشمیر میں کورونا کے پھیلاؤ کا الزام پاکستان پر لگا کر کوشش کی تھی کہ اس کی غلط پالیسیوں سے عالمی برادری کی نظر اٹھ جائے۔میجر جنرل بابرافتخار کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں بھی بھارت آر ایس ایس کے ایجنڈے پر عمل پیراہے۔ پاکستان کی فوج پر قسم کے حالات سے لڑنے کے لئے تیار ہےبھارت کے کورونا وائرس کو اسلام سے ملانے کی ناکام کوشش کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وبا کو اسلام سے جوڑنے کی مذموم بھارتی کوشش کی پوری دنیا نےمذمت کی۔
ہمارے میڈیا نے کورونا کے حوالے سے آگاہی میں شاندار کردار ادا کیا ہے۔اس کے علاوہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران لاکھوں مستحق افراد کو راشن پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے ۔