کوئٹہ میں رینڈم ٹیسٹ کے تحت 50افراد میں اب تک کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، لیاقت شاہوانی

  • April 25, 2020, 12:14 am
  • Breaking News
  • 419 Views

کوئٹہ میں رینڈم ٹیسٹ کے تحت 50افراد میں اب تک کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، لیاقت شاہوانی
کوئٹہ (ہمارا کوئٹہ انفارمیشن ڈیسک) حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں رینڈم ٹیسٹ کے تحت 50افراد میں اب تک کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، پولیس نے لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر رواں ماہ 34لاکھ روپے کے جرمانے کئے ہیں، محکمہ بلدیات کے کرایہ داروں کو لاک ڈائون کی وجہ سے کرایہ معاف کردیا گیا ہے، یہ بات انہوں نے جمعہ کو سول سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں وفاقی حکومت کی طرز پر علماء کرام سے 20نکاتی معاہدہ کرلیا گیا علماء نے احتیاط کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے جبکہ حکومت پولیس کے ذریعے بھی ایس او پی پر عملدآمد کو یقینی بنا نے کے لئے کام کریگی مذہبی معاملات حساس ہیں کسی کو گرفتارکرنے کی بجائے ہم گزارش سے کام لیں گے، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت رجسٹرڈ مساجد کے علماء کرام کی مالی معاونت بھی کریگی صوبے میں موجودتبلیغی جماعت کے 3366افراد کو باہمی مشاورت سے مساجد میں قرنطینہ کردیا گیا ہے 14روزہ مدت پوری ہونے کے بعد انکے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون میں نرمی کا ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کو گرفتار کرکے ہزار گنجی قرنطینہ سینٹر میں منتقل کیا جائیگا جبکہ صوبائی حکومت نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر 621بڑی گاڑیوں ، 1461کاروں، 2600موٹرسائیکلوں کو 34لاکھ روپے کے چالان کئے ہیں، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں رینڈم ٹیسٹ شروع کردئیے گئے ہیں اب تک 354افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے پہلے مرحلے میں 9جبکہ دوسرے مرحلے میں 41افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کوئٹہ میں گھروں میں آئی سولیٹ کئے گئے کورونا وائرس کے مریضوں کو انتبا ء کر رہے ہیں کہ وہ گھروں میں رہیں اگر وہ گھروں سے نکلیں گئے ہم انہیں ہسپتالوں میںمنتقل کرنے پر مجبور ہونگے ، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے فیصلے پر وزیراعلیٰ جام کمال خان نے گزارش کی ہے کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افراد کو انہی شہروں میں قرنطینہ میں رکھا جائے اور انکے ٹیسٹ کئے جائیں جہاں پر وہ آئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اب تک صوبائی حکومت کی جانب سے 1لاکھ 8ہزار ، غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے 33ہزار ،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے 25ہزار خاندانوں میں راش تقسیم کردیا گیا ہے صوبائی حکومت کا پکی پکائی روٹی فراہم کرنے کا سلسلہ رمضان میں بھی جاری رہیگا