خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید جاں بحق

  • April 25, 2020, 1:16 pm
  • COVID-19
  • 151 Views

پشاور: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے پروفیسر محمد جاوید کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔

ڈائریکٹر ایچ ایم سی ڈاکٹر شہزاد فیصل کے مطابق پروفیسر محمد جاوید ایک ہفتہ قبل کورونا کے مرض میں مبتلا ہوئے تھے، وہ وینٹی لیٹر پر تھے آج صبح ان کا انتقال ہوا۔

دوسری جانب محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پروفیسر محمد جاوید پہلے ڈاکٹر ہیں جو خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے۔