مساجد کی صفائی وجراثیم کش سپرے کاکام جار ی رکھیں‘ہدائت الرحمن بلوچ

  • April 26, 2020, 12:03 am
  • National News
  • 62 Views

مساجد کی صفائی وجراثیم کش سپرے کاکام جار ی رکھیں‘ہدائت الرحمن بلوچ
اس ماہ مبارک میں بھی راشن وامداد کی تقسیم ،مخیر حضرات سے عطیات جمع کرنے کی اپیل
کوئٹہ(ویب ڈیسک)جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی بلوچستان ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ رمضان المبارک رحمتوں ،برکتوں ،مغفرت اور جہنم سے نجات کا قرآنی مہینہ ہے جماعت اسلامی الخدمت فاﺅنڈیشن نے اس ماہ مبارک میں بھی کرونا ریلیف کا کام مزید تیز کرنا ہے کارکنان وذمہ داران اس ماہ مبارک میں بھی راشن وامداد کی تقسیم ،مخیر حضرات سے عطیات جمع کرنے ،مساجد کی صفائی وجراثیم کش سپرے کاکام جار ی رکھیں امرائے اضلاع وسائل جمع کرنے ،مزدوروں مساکین ومستحقین کی مددکو منظم بنائیں‘ان خیالات کا اظہارانہوں نے مرکزاسلامی جامع مسجد گوادرمیں عوام الناس سے خطاب وخطبہ کے موقع پرگفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان کرونا متاثرین کیلئے بڑی ریلیف کااعلان ،بجلی وگیس بلوں میں رعایت اور احساس پروگرام میں بلوچستان کے غریب مجبور عوام کو خصوصی رعایت ملنا وقت کی اہم ضرورت ہے بدقسمتی سے صوبائی حکومت،بیوروکریسی وآفیسرز کاساراکام کاغذی بریفنگ،اعلانات تک محدودہے عملی کام نہ ہونے کے برابر ہے اقرباءپروری وبدعنوانی اب بھی جاری ہے صفائی ،احتیاط ،صدقہ وخیرات،نیک اعمال اورخدمت خلق سے اللہ کو راضی کرنے کی ضرورت ہے ۔آزمائش کی اس گھڑی میں مخیر حضرات ،سرمایہ دار،تاجربرادری غرباءمساکین مجبور وپریشان حال عوام کی مددکریں الخدمت فاﺅنڈیشن اس اہم فریضہ کی ادائیگی کیلئے ملک بھر میں ریلیف وخدمات کے کاموں میں دن رات مصروف ہیں ۔وزیر اعظم سے وزیراعلیٰ پیکیج تو مانگ رہا ہے مگر عوام کو پہلے دیے گیے پیکیج کے اثرات بھی نہیں ملے سب کو حکومتی وزراءوبیوروکریسی میں میں چوری چھپکے سے تقسیم کرنا بھی مناسب نہیں ۔کاش حکومت اخلاص ونیک نیتی سے عوام کی خدمت کرتے وزراءاس پریشان کن حالات میں دن رات ایک کرکے اپنی ذات وحکومت اورپارٹی سے پریشان حال غریب عوام پر خرچ کرتے توآج حالات اتنے خراب نہ ہوتے ۔جماعت اسلامی حکومت کے اچھے کاموں میں ساتھ جبکہ ظلم وزیادتی اور کرپشن پر خاموش نہیں رہیگی ۔