قومی ہاکی کھلاڑیوں کے بھی آن لائن فٹنس ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے

  • April 26, 2020, 12:37 am
  • Sports News
  • 139 Views

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ویڈیوز کے ذریعے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ 3 ہفتوں کی فٹنس ٹریننگ کے بعد 2 دنوں میں35 سے زائدکھلاڑیوں کی فٹنس کا ویڈیوز کے ذریعے جائزہ لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ خوشی ہے مشکل اور محدود حالات میں کھلاڑیوں نے فٹنس پر کام کیا، ابتدائی رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں کا فٹنس لیول برقرار رکھنا خوش آئند ہے۔

ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو روزوں کے دوران نیا فٹنس پلان دیا جائے گا اور اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ بنائی جا رہی ہے جس کے بعدکھلاڑیوں کو پلان دیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں سے روزوں کے دوران سختی سے ڈائٹ پلان پر عمل کا کہا ہے۔