جاپانی سائنسدانوں نے گنجے پن کا سب سے انوکھا علاج دریافت کرلیا

  • April 26, 2020, 8:38 pm
  • Science & Technology News
  • 445 Views

ہیئر ٹرانسپلانٹ کا طریقہ تو دنیا بھرمیں رائج ہو چکا ہے لیکن اب جاپان میں سائنسدانوں نے گنجے پن کا سب سے انوکھا علاج دریافت کر لیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس طریقہ علاج میں ہیئر ٹرانسپلانٹ کی بجائے ’ہیئر فولیکلز‘ ٹرانسپلانٹ کیے جائیں گے۔ ان خلیوں کو لیبارٹری میں پراسیس کیا جائے گا اور پھر گنجے پن کے شکار شخص کی کھوپڑی میں انجیکٹ کیے جائیں گے۔

یہ طریقہ علاج ٹوکیو میڈیکل یونیورسٹی ہاسپٹل کے سائنسدانوں کی ٹیم نے ڈاکٹر ریوجی تسوبوئی کی قیادت میں دریافت کیا ہے۔ سائنسدانوں نے 50مردوں اور 15خواتین پر تجربات بھی کیے ہیں جن کی عمریں 33سے 64سال کے درمیان تھیں۔ ان مردوخواتین کے بال گر رہے تھے، جب ان کے سر کی جلد میں نئے فولیکلز داخل کیے گئے تو ان کے بالوں کی تعداد بڑھنے لگی اورایک سال کے عرصے میں ان کے سر پر بالوں کی تعداد 8فیصد بڑھ گئی۔