پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوب کر 5 بچے جاں بحق

  • April 26, 2020, 8:49 pm
  • Breaking News
  • 149 Views

کراچی: سُرجانی ٹاؤن میں 5 بچے پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں عمارت کی تعمیر کی غرض سے گڑھا کھود کر پانی جمع کیا گیا تھا۔ شدید گرمی کے باعث آس پاس کے بچے اس میں نہانے لگے، اسی دوران 5 بچے ڈوب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی رضاکاروں کو بلایا گیا جنہوں نے گڑھے سے بچوں کی لاشیں نکالیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں کی عمریں 9 سے 14 سال کے درمیان تھیں۔ جاں بحق بچوں میں 2 سگے بھائی بھی شامل تھے۔ لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے جب کہ زیر تعمیر عمارت کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔