بھارت: قرنطینہ میں موجود خاتون کا گینگ ریپ

  • April 26, 2020, 8:57 pm
  • COVID-19
  • 287 Views

علاقے میں قرنطینہ سینٹر نہ ہونے کی وجہ سے پولیس نے متاثرہ خاتون کو رات ایک سکول میں ٹھہرانے کے لیے رکھا جہاں تین افراد نے ان کا گینگ ریپ کر دیا۔

بھارت میں لاک ڈاؤن کے دوران قرنطینہ میں موجود ایک خاتون کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
بھارتی ریاست راجھستان کے پولیس حکام نے اتوار کو اس مبینہ گینگ ریپ کے حوالے سے بیان جاری کیا۔
یہ واقعہ گذشتہ ہفتے پیش آیا جب ایک دیہاڑی دار مزدور خاتون اپنے آبائی گاؤں کا راستہ بھولنے کے بعد ایک پولیس سٹیشن میں پناہ لینے کے لیے آئی۔
علاقے میں قرنطینہ سینٹر نہ ہونے کی وجہ سے پولیس نے متاثرہ خاتون کو رات ایک سکول میں ٹھہرانے کے لیے رکھا جہاں تین افراد نے ان کا گینگ ریپ کر دیا۔
سوائی مادھوپور ضلعے کے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پارتھ شرما کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو 23 اپریل کو ریپ کا نشانہ بنانے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔'
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق متاثرہ خاتون کی عمر 40 سے 45 سال کے درمیان ہے۔ متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ سوائی مادھوپور کے علاقے سے کئی دن پیدل چلنے کے بعد اس علاقے میں پہنچی تھیں جہاں ان کا گینگ ریپ ہوا۔
پارتھ شرما کے مطابق متاثرہ خاتون کو کرونا ٹیسٹ کے لیے اس قرنطینہ سینٹر بھیجا گیا تھا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ 'ہمیں علم نہیں کہ یہ خاتون کس کس سے رابطے میں رہی ہیں اور ان کے ٹیسٹ کے نتائج بھی ابھی تک موصول نہیں ہو سکے۔'
ان کے مطابق لاپرواہی برتنے پر جونیئر پولیس اہلکار کو معطل بھی کر دیا گیا ہے۔