پشتونخواء میپ شہدائے 27 اپریل کی 20 ویں برسی آج منائے گی

  • April 27, 2020, 10:46 am
  • Political News
  • 169 Views


پشتونخواء میپ شہدائے 27 اپریل کی 20 ویں برسی آج منائے گی
کوئٹہ ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں27اپریل 2000پشتون آباد کے شہدا کی بیسویں برسی کے موقع پر ان کی جدوجہد ولازوال قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل پرویز مشرف کی فوجی آمریت کے دور میں پارٹی کے رہنمائوں کے گھروں پرپشتون آباد میں چھاپے کے نام پر حملہ کیا گیا اور اس حملے میں پارٹی کے کارکنوں ساقی جان ، وزیر آکا ، پیروان ، امان اللہ ودیگر شہید اور زخمی ہوئے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک پر چوتھی مارشلاء سابق جنرل پرویز مشرف نے 12اکتوبر1999میں مسلط کی اور پھر 27اپریل سن2000کو پشتون آباد میں پارٹی کے چیئرمین جناب محمود خان اچکزئی کی بدر گاہ کے گران آکا اور صوفی خدائیدا کے گھروں پر غیر قانونی چھاپہ مارا اور اس حملے میں پارٹی کے 5کارکنوں کو شہید ودیگر کو زخمی کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوامیپ اپنی تاریخی جدوجہد اور قربانیوں کے بدولت آج ملک کے جمہوری سیاسی پارٹیوں کی صفوں میں شامل ہوئی ہیں پارٹی کو جمہور کی حکمرانی ، پشتون قومی وحدت ، واک واختیار ، پارلیمنٹ کی بالادستی ، آئین وقانون کی حکمرانی ،پارلیمنٹ کی بالادستی، عدلیہ ومیڈیا کی آزادی ، قوموں کی برابری پر مبنی حقیقی جمہوری فیڈریشن کے قیام کیلئے جاری جدوجہد کی پاداش میں ہمیشہ آمرانہ حکمرانوں وقوتوں کی جانب سے سزا دی گئی ہے ۔ اور 27اپریل 2000کو بھی جنرل مشرف کی آمرانہ حکومت کے خلاف سب سے پہلے آواز بلند کرنے پر سزا دی گئی جس میں پشتون آباد کے شہدا کا واقعہ رونماء ہوا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکی تاریخ میں پشتونخوامیپ کی تاریخ جدوجہد اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی نے جس تحریک کی بنیاد رکھی اس راہ میں اب تک پارٹی مسلسل اپنے عوام کیلئے قربانیاں دیتی چلی آرہی ہیں اور ہر آمر کیخلاف ڈٹ کر کھڑی رہی ہیں ۔ پارٹی اپنے ان تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں پشتونخوامیپ اور پشتون قومی تحریک کی جاری جدوجہد میں اپنے سروں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا اور پارٹی کے محبوب قائد محمود خان اچکزئی کی قیادت میں ہر قسم کے حالات میں لبیک کہتے ہوئے اپنی جدوجہد کو جاری رکھا ۔