کورونا کا شکار گورنر سندھ نے گزشتہ 10 دنوں میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں

  • April 28, 2020, 2:29 pm
  • COVID-19
  • 190 Views

کورونا کا شکار گورنر سندھ نے گزشتہ 10 دنوں میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی۔ انہوں نے اہم بریفنگ اور اجلاسوں میں بھی شرکت کی ، 24 اپریل کو جیولرز اور بیوٹی پارلر ایسوسی ایشن کے وفد نےگورنر سندھ سے الگ الگ ملاقات کی ۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کرنے والی بیوٹیشنز میں صباح انصاری ، نادیہ حسین اور این جی مارشل شامل تھیں۔
اسی دن گورنر سندھ فیلڈ قرنطینہ سنٹرز کو 3 ہزار حفاظتی لباس دینے کی تقریب میں شریک ہوئے۔ 22 اپریل کو حیدر آباد ٓ، جام شورو تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ جن میں حلیم عادل شیخ ، جمال صدیقی سدرا عمران، بلال غفار شامل تھے، اس اجلاس میں ڈپٹی کشنر حیدر آباد فواد سومرو اور ڈی جی نے بریفنگ دی۔
22 اپریل کو ہی گورنر سندھ نے احساس سنٹر کا دورہ بھی کیا جہاں ڈپٹی کمشر جامشورو نے انہیں ایک بار پھر بریفنگ دی۔

ان کے عزاز میں مٹیاری میں تقریب بھی ہوئی۔ 21 اپریل عمران اسماعیل نے 25 رکنی تاجروں کے وفد سے ملقات کی ، 20 اپریل کو انجن تاجران کے وفد سمیت کراچی میں دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ کا دورہ کیا۔ اسی دن انہوں نے مفتی تقی عثمانی ، مفتی منیب الرحمٰن اور شہشاہ نقوی سے ملاقات کی، انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بھی شرکت کی تاہم یہ اجلاس ویڈیو کانفرنس پر منعقد کیا گیا تھا۔ 16 اپریل کو ایک بار پھر سے تاجر رہنماؤں نے ملاقات کرکے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ عمران اسماعیل کے ساتھ رابطہ میں رہنے والوں کو بھی احتیاط کرتے ہوئے خود کو قرنطینہ کرنے کے ساتھ ساتھ کورونا ٹیسٹ کرانے چاہیے، تاکہ کورونا کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔