وزیراعلیٰ بلوچستان قرض حسنہ سکیم کاآغاز،لاک ڈائون متاثرین کوبلاسودقرضہ دیاجائیگا

  • April 29, 2020, 7:59 pm
  • National News
  • 306 Views

وزیراعلیٰ بلوچستان قرض حسنہ سکیم کاآغاز،لاک ڈائون متاثرین کوبلاسودقرضہ دیاجائیگا
حکومت بلوچستان کی وزیراعلیٰ قرض حسنہ اسکیم کے تحت متاثرہ گھرانوں کوقرض کی فراہمی شروع
کوئٹہ(انفارمیشن ڈیسک)حکومت بلوچستان کا عوامی فلاح وبہبودکیلئے ایک اورانقلابی اقدام،وزیراعلیٰ قرض حسنہ اسکیم کے تحت لاک ڈائون سے متاثرہ گھرانوں کوبلاسودقرضہ دینے کافوری آغازکردیاگیا ہے، قرض حسنہ کامقصدکوروناسے متاثرہ گھرانوں کوباعزت طریقے سے مالی امدادکی فراہمی کویقینی بناناہے تاکہ وہ اپنے خاندان کیلئے خوراک ،ادویات،یوٹیلیٹی بلزکی ادائیگی ودیگراخراجات کو پوراکرسکیں۔قرض حسنہ پروگرام سے مستفید ہونے کیلئے اہلیت کی معیا ردرخواست گزارکے پاس قومی شناختی کارڈ لازمی ہواوروہ بلوچستان کامستقل رہائشی ہو،درخواست گزار کی عمر 18سے 62سال کے درمیان ہونی چاہئے، اس کاکاروباریاروزگارلاک ڈائون سے متاثرہواہو،درخواست گزارکے آمدن کے ذرائع محدودہوں،درخواست گزار اخوت کے آپریشنل علاقے کارہائشی ہو،درخواست گزارکسی قسم کے مجرمانہ،فرقہ ورانہ ،غیر اخلاقی،غیر قانونی سرگرمیوں یامقدمہ بازی میں ملوث نہ ہو۔قرض کی رقم 10سے 20روپے ہے اورواپسی کی معیاد3سال مقررہے ،جبکہ واپسی ماہانہ قسط 500تا1000روپے تک ہے، واپسی کاآغازلاک ڈائون ختم ہونے کے بعد شروع ہوگا۔صوبہ بلوچستان میں اخوت کی برانچزمیں کوئٹہ، نواں کلی،سیٹلائٹ ٹائون ،سبی ،لورالائی،کچلاک ،پشین اورگوادرمیں ہوںگی مزیدمعلومات کیلئے اپنی قریبی اخوت برانچ سے رابطہ کیاجاسکتا ہے ، ویب سائٹ www.akhuwat.org.pkموبائل نمبر0333-0038178یاہیڈآفس میں 042-35122222, 35122743پررابطہ کیاجاسکتا ہے۔بلاسود قرضے کی سہولت پہلے مرحلے میں بلوچستان کے 25ہزارخاندانوں کو فراہم کی جائیگی، فوری طورپران اضلاع میںاس پروگرام کو شروع کیاجائیگا جہاں پراخوت کی شاخیںموجودہوگی، دیگر اضلاع میں اس اسکیم کو بہت جلد شروع کیاجائیگا۔