برطانوی وزیراعظم بورس جانسن ایک بار پھر سے باپ بن گئے

  • April 29, 2020, 8:01 pm
  • World News
  • 175 Views

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن ایک بار پھر سے باپ بن گئے ، تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانس کی منگیتر سائمنڈ نے لڑکے کو جنم دیا ہے ، جس کے بعد بورس جانسن ایک بار پھر سے باپ بن گئے ہیں۔ میڈیا کے مطابق ماں اور بچہ بلکل صحت مند ہیں ۔ اور انہیں کسی قسم کی پیچیدہ بیماری کا سامنا نہیں ہے۔
واضح رہے برطانوی وزیراعظم میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی ۔ جس کے بعد اب وہ صحت مند ہو کر اپنی ڈیوٹی پر لوٹ آئے ہیں ، برطانوی وزیراعظم کی حاملہ منگیتر بھی مبینہ طور پر کرونا وائرس کا شکار بن گئیں، کیری سائمنڈز نے گزشتہ ایک ہفتے سے قرنطینہ میں ہونے کی تصدیق کر دی، طبیعت میں بہتری آنے کا دعویٰ۔ بورس جانسن بھی تاحال تیز بخار میں مبتلا تھیں۔
برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا تھا کہ بورس جانسن کی منگیتر کیری سائمنڈز گزشتہ ایک ہفتے سے قرنطینہ میں تھی ۔ ان میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد وہ فوری قرنطینہ میں چلی گئی تھیں۔ اب کیری سائمنڈز کا کہا تھا علامات ظاہر ہونے پر وہ بہت خوفزدہ ہو گئی تھیں۔ چونکہ وہ حاملہ ہیں اس لیے انہیں اپنے ہونے والے بچے کی بھی فکر تھی، تاہم اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔ دوسری جانب کرونا وائرس سے متاثرہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنی ایک ویڈیو ریلیز کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں مسلسل کرونا کی وبا کا مقابلہ کر رہا ہوں۔ تاہم بچے کی پیدائش کے بعد ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں ۔ جبکہ برطانوی وزیراعظم بورس جانس ایک بار پھر سے باپ بن گئے ہیں ،