لاک ڈاؤن؛ غربت سے متاثرہ خاندانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، ترجمان بلوچستان حکومت

  • April 29, 2020, 8:04 pm
  • COVID-19
  • 564 Views

کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث غربت سے متاثرہ خاندانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث غربت سے متاثرہ خاندانوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم ان کی امداد کے لئے بھی کام کررہے ہیں۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان میں جزوی لاک ڈاؤن کو 37 روز ہوگئے، شہراورمضافات میں موجود بڑے بازاروں میں آج رش کم رہا جب کہ کریانے، میڈیکل اسٹور، پھل اورسبزی اور گوشت کی دکانوں پر لوگ حسب ضرورت خریداری کرتے رہے۔
ادھر ضلعی انتظامیہ نے 24 گھنٹوں کے دوران ماسک نہ پہننے والے چھہتر افراد کو گرفتار کرلیا جب کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر مزید 81 دکانیں سیل کردیں۔