2 اسلامی ممالک جہاں سے کرونا وائرس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہ کیا گیا

  • April 30, 2020, 12:22 am
  • COVID-19
  • 191 Views

2 اسلامی ممالک جہاں سے کرونا وائرس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہ کیا گیا، تاجکستان اور ترکمانستان کی جانب سے عالمی وبا کے متاثرین کا ڈیٹا تاحال شیئر نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا میں اب تک 213 ایسے ممالک ہے جہاں کرونا وائرس کے پھیلاو کے تصدیق کی جا چکی ہے۔ تاہم ان ممالک کے علاوہ کچھ ایسے ممالک بھی ہیں جہاں کرونا وائرس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ اندازاً 34 ایسے ممالک ہیں جہاں عالمی وبا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں کیا گیا۔ ان ممالک میں 2 اسلامی مملک بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ تاجکستان اور ترکمانستان وہ 2 اسلامی ممالک ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ وہاں کرونا وائرس کی وبا پھیلی ہی نہیں۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسا ممکن نہیں نہیں آتا۔
ان ممالک میں جمہوریت کی بجائے آمریت ہے، اور بظاہر یہی لگتا ہے کہ یہ ممالک کرونا وائرس کے پھیلاو کا ڈیٹا عالمی اداروں کیساتھ شیئر نہیں کر رہے ہیں۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 31 لاکھ 38 ہزار 919 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 18 ہزار 10 ہو گئیں۔ کرونا وائرس کے دنیا بھر میں 19 لاکھ 64 ہزار 845 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 56 ہزار 966 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 9 لاکھ 56 ہزار 64 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ امریکا کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کرونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی تاحال دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔
امریکا میں کرونا وائرس سے اب تک 59 ہزار 266 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 35 ہزار 765 ہو چکی ہے۔ اسپین میں کرونا کے اب تک 2 لاکھ 32 ہزار 128 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 23 ہزار 822 ہو چکی ہیں۔اٹلی میں کرونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 27 ہزار 359 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 1 ہزار 505 رپورٹ ہوئے ہیں۔
فرانس میں کرونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 23 ہزار 660 ہوگئیں جبکہ کرونا کیسز 1 لاکھ 65 ہزار 911 ہو گئے۔ ترکی کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ اسلامی ملک ہے جہاں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 992 ہو گئی جبکہ کل کیسز 1 لاکھ 14 ہزار 653 ہو گئے۔ پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 15 ہزار 289 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 335 ہو گئی۔ کورونا وائرس کے ملک میں 11 ہزار 211 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 129 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 ہزار 425 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔