بلوچستان میں کورونا وائرس کے 63نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 978ہوگئی صوبے میں مزید چار افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 180ہوگئی

  • April 30, 2020, 12:35 am
  • COVID-19
  • 103 Views

بلوچستان میں کورونا وائرس کے 63نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 978ہوگئی صوبے میں مزید چار افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 180ہوگئی
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان میں کورونا وائرس کے 63نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 978ہوگئی صوبے میں مزید چار افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 180ہوگئی ، محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 63کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 978ہوگئی ہے ،صوبے میں اب تک 180افراد صحت ہوچکے ہیں جبکہ اس وقت زیر علاج کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 784ہے ، رپورٹ کے مطابق صوبے میں 77فیصد مریض مرد ہیں رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 704ہے جبکہ پشین سے 42کیس رپورٹ ہوچکے ہیں ،رپورٹ کے مطابق اب تک 8820افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جن میں سے 7842میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ 725افراد کے ٹیسٹ کے نتائج آنے باقی ہیں