کورونا مریضوں نے ایکسپو سنٹر میں توڑ پھوڑ شروع کر دی

  • April 30, 2020, 9:03 pm
  • COVID-19
  • 131 Views

ایکسپو سینٹر میں فیلڈ ہسپتال میں سہولیات کی عدم دستیابی پر مریض سراپا احتجاج ہوگئے۔مریضوں نے اسپتال میں بیڈ اور دروازوں کے شیشے بھی توڑ دیئے۔تفصیلات کے مطابق ایکسپو سینٹر میں میں کورونا مریضوں نے سہولیات کی عدم دستیابی پر اسپتال میں توڑ پھوڑ شروع کردی، مریضوں نے ایکسپوسینٹرمیں دروازوں کے شیشے بھی توڑ دیے۔
تاہم پولیس اور رینجر نے مریضوں سے مذاکرات کی کوشش کی جس پر انہوں نے مطالبات ماننے تک ایکسپو سینٹر جانے سے انکار کر دیا۔مریضوں کا کہنا ہے کہ انہیں سینیٹائزر اور ماسک نہیں مل رہے اس کے علاوہ کھانا بھی ناقص دیا جا رہا ہے۔ڈاکٹروں کی بجائے دیگر عملہ نظام چلا رہا ہے۔جبکہ عملہ صفائی اور چادر بدلنے کے بھی پیسے لیتا ہے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق ایکسپو سنٹر لاہور میں قائم قرنطینہ میں ایک ہزار افراد کو رکھنے کی گنجائش موجود ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے لیے حکومتِ پنجاب کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بزدار حکومت کرونا کے خلاف جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے اور ایکسپو سنٹر لاہور میں 9 دن میں 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال کی تکمیل اس حوالے سے بڑی کامیابی ہے۔
خیال رہے کہ ، ملک میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 11361، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 15759تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 874 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،19 مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات346ہوگئیں۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 6061تک پہنچ گئی، سندھ میں 5695کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 2313اور اسلام آباد میں 313ہوگئی، بلوچستان میں 978گلگت بلتستان میں 333کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 66 ہوگئی۔