پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باوجود اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

  • May 2, 2020, 9:13 pm
  • Business News
  • 138 Views

پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باوجود اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا
جب بھی روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو پرائس کنٹرول کمیٹی مشکو ک ہو جاتی ہے
کوئٹہ(ہمارا کوئٹہ انفارمیشن ڈیسک)پیٹرول کی قیمتوں میں واضح کمی ہونے کے باوجود روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی تو نہیں ہوئی تاہم اس میں اضافہ کردیاجس سے اشیاء خریدنا غریب لوگوں کی بس سے باہر ہو گئی ہے واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں دوسری باری کمی تو اس شرط پر کرلی کہ روز مرہ اشیاء اور ٹرانسپورٹ کی قیمتوں میں کمی آجائیگی لیکن عوام تو اس انتظار میں ہے کہ کب روز مرہ اور خاص کر رمضان المبارک میں اشیاء کی قیمتوں میں کمی کم ہو گی ذخیرہ اندوزوں اور مہنگائی فروشوں کے دل میں کوئی ترس نہیں آیا اور نہ ہی انہوں نے روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی پر غو ر کیاگیا رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گوشت سبزی‘فروت‘دال‘گھی اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہونے کی بجائے اضافہ کردیا عوامی حلقوں نے اس سلسلے میں حکومت وقت سے مطالبہ کردیا کہ قیمتیں کنٹرول کرنے والے پرائس کنٹرول کمیٹی کو نہ صرف فعال کیا جائے بلکہ اس پیچھے چیک اینڈ بیلنس کے نظا م کو بھی واضح کیا جائے کیونکہ جب بھی روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو پرائس کنٹرول کمیٹی مشکو ک ہو جاتی ہے۔