سعودی مساجد میں نماز کی ادائیگی پر عائد عارضی پابندی کے حوالے سے اہم بیان

  • May 4, 2020, 11:27 pm
  • World News
  • 131 Views

سعودی وزارت اسلامی امور نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مساجد میں جمعہ اور فرض نمازوں پر عارضی پابندی کا خاتمہ اس وقت تک نہیں ہوگا جب تک امور صحت کے متعلقہ اداروں کی جانب سے عوام الناس کی سلامتی و حفاظت کی یقین دہانی نہیں کرادی جاتی۔
وزیر اسلامی امورڈاکٹرشیخ عبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ ’ تمام مساجد میں فرض نمازوں سمیت نماز جمعہ پر عائد عارضی پابندی کے جلد خاتمے کے خواہاں ہیں، امید کرتے ہیں کہ جلد ہی یہ وبائی مرض ختم ہوتاکہ معمولات زندگی حسب سابق رواں ہوں اور عارضی پابندیاں ختم ہوں‘.سعودی خبررساں ایجنسی نے وزارت اسلامی امور کی جانب سے جاری وضاحتی بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ ’اسلام میں انسانی زندگی کی سلامتی اور حفاظت کوبہت اہمیت دی گئی ہی. مساجد میں نماز جمعہ سمیت دیگر فرض نمازوں کی ادائیگی پر عارضی طور پر پابندی عائد کرنے کا مقصد لوگوں کی زندگیوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنا ہے۔