بھائی نے افطاری کے وقت شربت میں چینی زیادہ ہونے پر بہن بھائی کو قتل کر دیا

  • May 4, 2020, 11:27 pm
  • National News
  • 396 Views

شربت میں زیادہ چینی ڈالنے پر بہن بھائی کو قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بھائی نے معمولی تکرار پر بہن اور بھائی کو قتل کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ پشاور کے نواحی علاقے متھرا میں افطاری کے وقت شربت میں زیادہ چینی ڈالنے پر ملزم نے بہن اور بھائی سے تکرار کی اور طیش میں آ کر دونوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے خیبر میڈیکل کالج روانہ کردی گئی ہیں اور پولیس ملزم اسحاق کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو تدفین کے لیے ورثہ کے حوالے کیا جائے گا آئے گا،ملزم مقتو لین کا بھائی ہے اور واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس ڈی ایس پی کی سربراہی میں چھاپے مار رہی ہے۔

ملزم کے متعلق اس کے دوستوں اور رشتہ داروں سے بھی تفتیش کا عمل جاری ہے۔خون سفید ہونے کے اس طرح کے واقعات پہلے بھی پیش آ چکے ہیں۔لاہور میں پیش آئے ایک واقعے میں باپ نے گول روٹی نہ بنانے پر بیٹی کو قتل کر دیا تھا،خالد محمود نے اپنی بیٹی کو قتل کرنے کے بعد بیٹے سے مل کر لاش گھر سے دور چھپا دی تھی تاہم پولیس نے لاش ملنے کے بعد تحقیقات کے دوران دونوں کو گرفتار کر لیا تھا۔
سیشن کورٹ نے کو گول روٹی نہ بنانے پر بیٹی کو قتل کے جرم میں باپ کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا تھا ٬جب کہ لاش چھپانے کے جرم میں بھی پانچ سال قید با مشقت کی سزا دی تھی ۔2016ء میں سیشن کورٹ نے انیقہ قتل کیس میں ملزم باپ کو سزائے موت کا حکم دیا تھا۔ملزم نے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل کی تھی۔ تاہم لاہور ہائیکورٹ نے گول روٹی نہ بنانے پر 12 سالہ بیٹی کو قتل کرنے والے والد کو بری کر دیا،لاہور ہائیکورٹ نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزم کو بری کیا۔