بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ڈسٹرکٹ جیل سے دو قیدی فرار ہوگئے قیدیوں کی تلاش جاری

  • May 5, 2020, 12:27 am
  • National News
  • 291 Views

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ڈسٹرکٹ جیل سے دو قیدی فرار ہوگئے قیدیوں کی تلاش جاری
کوئٹہ(انفارمیشن ڈیسک این این آئی)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ڈسٹرکٹ جیل سے دو قیدی فرار ہوگئے قیدیوں کی تلاش جاری ہے، جیل حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل سے فرار ہونے والے دونوں قیدی نصر اللہ اور پیر بخش منشیات کے مقدمے میں جیل میں بند تھے ،دونوں قیدی ڈیوٹی پر تعینات سپاہوں کو دھوکا دیکر جیل کی دیوار پھلانگ کر فرار ہو ئے جیل حکام کے مطابق فرارہونے والے قیدیوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔