کراچی میں کرونا سے متاثر میل نرس جاں بحق

  • May 6, 2020, 12:30 am
  • COVID-19
  • 156 Views

کراچی: شہر قائد میں کرونا وائرس میں مبتلا میل نرس زندگی کی بازی ہار گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس میں مبتلا نرس جان کی بازی ہار گیا، نعمان کی عمر تیس سال تھی، وہ کرونا وائرس کا شکار تھے اور انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج تھے۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق نرس نعمان ان ہیلتھ ورکرزمیں شامل تھے جوکرونا کیخلاف خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ینگ نرسز ایوسی ایشن کے چیئرمین اعجاز کلیری کا کہنا ہے کہ وائے ڈی اے کو اپنی نرسز پر فخر ہے کہ وہ اس عالمی وبا میں فرنٹ لائن ہیروز کے طور پر اپنی زندگی کا خیال کیے بغیر ملک اور قوم کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ میں کرونا وائرس سے پہلا نرس جاں بحق ہوا ہے، گزشتہ روز کرونا وائرس میں مبتلا ڈاکٹر فرقان جاں بحق ہوگئے تھے۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کرونا کے باعث مزید 9 مریض جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور 8 مرد شامل ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سانگھڑ، حیدرآباد میں بھی ایک، ایک مریض کرونا سے جاں بحق ہوا، 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 307 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، کراچی میں 253 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں کرونا متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار 189 ہوگئی، کراچی میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار 943 ہوگئی، سندھ میں کرونا کے 1671 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ سندھ میں اموات کی تعداد 148 ہوگئی۔