کرونا وائرس: بلوچستان میں ایک روز میں سب سے زیادہ ٹیسٹ

  • May 6, 2020, 6:23 pm
  • COVID-19
  • 328 Views

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے ایک روز میں سب سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے جن کی تعداد 863 ہے، مزید 174 افراد کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد صوبے میں مریضوں کی تعداد 14 سو 95 ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان نے صوبے میں کرونا وائرس کے حوالے سے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز 863 ٹیسٹ کیے گئے، صوبے میں ایک ہی دن میں یہ ٹیسٹس کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

رپورٹ کے مطابق 863 ٹیسٹ میں سے 174 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 14 سو 95 ہوچکی ہے، اب تک کرونا وائرس کے 11 ہزار 496 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے مزید متعدد مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب مریضوں کی مجموعی تعداد 206 ہوگئی ہے، صوبے میں کرونا وائرس سے اب تک 21 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 ہزار 550 ہوچکی ہے جبکہ مہلک سے 526 اموات ہوچکی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 1 ہزار 49 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اب تک 6 ہزار 217 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں