کراچی میں ہیٹ ویو کا آج تیسرا روز،پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان

  • May 7, 2020, 5:06 pm
  • Weather News
  • 125 Views

امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آج بھی گرم اور خشک رہے گا، شہر میں جنوب مغرب سے 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ،شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرم موسم کی صورتحال کل تک رہے گی، 9 مئی سے ہیٹ ویو ختم ہو جائے گی، ان دنوں میں شہری دوپہر میں گھر سے باہر نکلنے میں احتیاط کریں ۔

ضرورت کے تحت باہر نکلتے ہوئے سر ڈھانپ لیں، شہر میں شدید گرمی اور تیز دھوپ ہے تو وہیں شہری بھی ضروری کام کے سلسلے میں باہر نکلے ہیں ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ کم سے کم درجہ حرارت27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے، آئندہ 24گھنٹے کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔