سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا سے مزید 14 اموات

  • May 7, 2020, 5:41 pm
  • COVID-19
  • 118 Views

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے میں صوبے میں کروناوائرس سے مزید 14 اموات ہوئیں، یہ اموات 24 گھنٹے کے دورانیے میں سب سے زیادہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال سے متعلق اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے کل 3534 ٹیسٹ کیے،صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 453 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9093 ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید 14 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 171 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج 122مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے اس طر ح صحت یاب ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 1853 ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 7069 ہے، 5858 مریض گھروں میں زیر علاج ہیں،683 آئیسولیشن مراکز، اسپتالوں میں528 مریض ہیں،87 مریضوں کی حالت تشویش ناک،14وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں ضلع وسطی میں 91، جنوبی میں 81، شرقی میں 69 کیسز سامنے آئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کراچی ہمیشہ کی طرح مثبت کیسز میں بھی زیادہ ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 19مارچ کو کرونا کے باعث پہلی موت ہوئی تھی،29 اپریل کو سب سے زیادہ 12 اموات رپورٹ ہوئیں،آج سب سے زیادہ 14 اموات ہوئی ہیں،یہ بہت دکھ کی بات ہے میرا دل بوجھل ہے۔