بچوں کو10فٹ کے فاصلے پر بیٹھا کے امتحان ضرور لیا جائے ، تجویز پیش

  • May 8, 2020, 5:16 pm
  • Education News
  • 167 Views

بچوں کو10فٹ کے فاصلے پر بیٹھا کے امتحان ضرور لیا جائے ، رہنما پنجاب ٹیچر ایسوسی ایشن رانا لیاقت نے تجویز پیش کردی ۔ تفصیلات کے مطابق رہنما پنجاب ٹیچر ایسوسی ایشن رانا لیاقت کا کہنا ہے کہ بچوں کے امتحانات ضرور ہونے چاہیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے امتحانات پہلے ہی 4فٹ کے فاصلے پر رکھ کر لئے جاتے ہیں کورونا کے باعث اس فاصلے کو 10 فٹ تک کیا جا سکتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس طرح سے امتحانات کا نظام لپیٹ دینے سے بچوں پر نفسیاتی طور پر بُرا اثر پڑے گا جبکہ معاشرتی طور پر بھی کارکردگی کم ہوگی حکومت کی کوئی واضح پولیسی سامنے نہیں آئی، حکومت کو چاہیے تھا کہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سارے بچے آیسے ہوتے ہیں جو نمبر اچھے نہ آنے کے باعث دورباہ امتحانات دیتے ہیں۔
واضح رہے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی بورڈز کے تمام امتحانات منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا ، ان کا کہاکہ نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کے جو امتحانات ہورہے تھے،اب یہ امتحانات نہیں ہوں گے بلکہ پچھلے سال کے نتائج کو دیکھ کر طلباء کو اگلی جماعت میں پروموٹ کردیا جائے گا۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ جب وباء پھیلی تو وزیراعظم نے ہدایت کی کہ طلباء کی صحت کا خیال رکھا جائے، جس کے باعث تعلیمی ادارے بند کیے گئے اور امتحانات کو جون جولائی تک ملتوی کردیا گیا۔ اسی طرح ہم نے ٹیلی تعلیم کا سلسلہ شروع کیا، ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ہم تمام فیصلوں پر نظر ثانی بھی کریں گے۔ کل اجلاس میں ہم نے صوبوں کے ساتھ ملکر دو بڑے اہم فیصلے کیے گئے ہیں، ایک فیصلہ یہ کیا گیا کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے یکم جو ن کی بجائے 15 جولائی تک بند رکھے جائیں گے۔