بورڈز امتحانات میں شامل پرائیویٹ طلباء کیلئے بڑی خبر آگئی

  • May 8, 2020, 5:24 pm
  • Education News
  • 359 Views

اسلام آباد : بورڈز امتحانات میں شامل پرائیویٹ طلباء کو پروموٹ نہ کرنے پرغور کیا جارہا ہے، اس حوالے سے وزارت تعلیم نے میٹرک ،انٹرمیڈیٹ اسٹوڈنٹس کا ڈیٹاحاصل کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے تمام امتحانات کی منسوخی کے اعلان کے بعد بورڈزامتحانات میں شامل پرائیویٹ طلباء کیلئے مشکلات کھڑی ہوگئی ہے۔

تعلیمی بورڈز کے پرائیویٹ طلباء کو پروموٹ نہ کرنےپرغور کیا جارہا ہے ، وزارت تعلیم نے میٹرک ،انٹرمیڈیٹ اسٹوڈنٹس کا ڈیٹاحاصل کر لیا ہے ، 29 تعلیمی بورڈز، 3ٹیکنیکل بورڈز میں تقریباً40لاکھ طلبا نے داخلے بھجوائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمبرج نےبھی پرائیویٹ طلباکوپروموٹ نہ کرنےکافیصلہ کیاتھا، 30 سے 35 فیصد پرائیویٹ امیدوار، سپلی اور اکٹھےامتحانات کے اسٹوڈنٹس شامل ہیں ، ہر بورڈ کا گزشتہ3 سال نتائج کا جائزہ لیکر امیدواروں کو پروموٹ کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق دسویں اوربارہویں کےامیدواروں کو 4 سے 6 فیصد اضافی مارکس دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے ، اس سلسلے میں وزارت تعلیم نے11مئی کواہم اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں تعلیمی بورڈزکےچیئرمینوں کوویڈیو لنک پراجلاس میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس میں نویں اور گیارہویں کے طلبا کے امتحانات لینے پر بھی غور کیا جائے گا۔

گذشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا اسکول اورتعلیمی ادارے15 جولائی تک بند رہیں گے، تمام بورڈزکےامتحانات منسوخ کردیےہیں،پروموشن ہوگی۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پروموشن گزشتہ سال کےنتائج کی بنیادپردی جائےگی جبکہ جامعات میں داخلےگیارہویں جماعت کےنتائج کی بنیادپردیےجائیں گے۔