حافظ آباد انتظامیہ کی فاصلہ برقرار رکھنے کی کوشش ناکام، میجر ندیم عباس شہید کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد شریک

  • May 9, 2020, 4:38 pm
  • Breaking News
  • 194 Views





افظ آباد انتظامیہ کی پوری کوشش تھی سماجی فاصلہ قائم رکھیں، لیکن میجر ندیم عباس شہید کے جنازے کے لیے جناز گاہ جتنی بڑی کرتے گئے اتنی ہی جگہ کم پڑتی جا رہی ہے۔سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر نماز جنازہ میں شریک ہونے والے افرا دکے درمیان سماجی رابطہ قائم رکھنے کی پوری کوشش کی ، لیکن جیسے جیسے جنازگاہ بڑی کرتے گئے، لوگوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا چلا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں ہونے والے دھماکے میں پاک فوج کے میجر ندیم عباس بھٹی سمیت 6 فوجی اہلکار شہید ہوگئے تھے، آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کیچ میں پٹرولنگ آپریشن سے واپسی پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی سے حملہ کیا گیاتھا۔
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کے جمعہ کو ایک ٹویٹ کے مطابق سیکورٹی اہلکار پاکستان اور ایران کی سرحد سے 14 کلو میٹر کے فاصلے پر ضلع کیچ کے علاقے بولیدہ میں معمول کے گشت کے دوران مکران کے پہاڑی اور انتہائی دشوار گذار علاقے میں دہشت گردوں کی طرف سے استعمال کئے جانے والے ممکنہ راستوں کو چیک کر رہے تھے اور جیسے ہی ایف سی سائوتھ بلوچستان کے اہلکار اپنی گشت کی ڈیوٹی کے بعد اپنے بیس واپس جا رہے تھے تو ایک ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی کے ذریعے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجہ میں ایک آفیسر اور پانچ جوان شہید ہوگئے جبکہ ایک جوان زخمی ہو گیا۔

شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر ندیم عباس بھٹی کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ حافظ آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا جہاں کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انتظامیہ کی لاکھ کوشش کی بعد بھی لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی ۔